محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہنزہ میں زلزلے کی نگرانی مضبوط بنانے کےلیے نئی سیسمک براڈبینڈ آبزرویٹری نصب کردی گئی ہے تاکہ کم شدت والے زلزلے کے واقعات کا حقیقی وقت میں پتا لگاجائے اور تفصیلی تجزیہ بھی کیا جاسکے۔
اس سے قبل گلگت، اسکردو اور چلاس میں 3 سیسمک اسٹیشنز کام کر رہے ہیں تاہم شمالی علاقوں میں کوریج محدود تھی،جس میں مزید توسیع کی ضرورت تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کی وادی چپورسن میں دھماکوں سےمشابہہ آوازوں اور ہلکے جھٹکوں کی حالیہ اطلاعات کے دوران مذکورہ خطے میں زلزلے کی نگرانی مضبوط بنائی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نےکمپری ہینسوسیسمٹیکٹونک اسسمنٹ رپورٹ آن چیپورسن ویلی اینڈ سراونڈنگ ایریاز گلگت بلتستان کے عنوان سے ایک جامع تیکنیکی مطالعے کو بھی حتمی شکل دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رپورٹ کو باضابطہ طور پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےساتھ باضابطہ طور پر شئیر کیا گیا ہے، تاکہ مربوط تیاری اور باخبر منصوبہ بندی کی سہولیات کو ممکن بنایا جاسکے۔