پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں چھوٹی ٹیم کے خلاف اپنی بقاء کی جنگ کیلیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق گروپ اے سے بھارتی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکی ہے جبکہ امریکی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ راؤنڈ میں رسائی کے لیے آج نمیبیا کو لازمی شکست دینی ہوگی بصورت دیگر گھر واپس آنا پڑے گا۔
تاہم اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہوجاتا ہے تو اس کا فائدہ بھی پاکستان ٹیم کو ملے گا اور ایک پوائنٹ کے فرق سے پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ میں رسائی مل جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔