امریکا چین کے ساتھ انتہائی اچھا معاہدہ طے کرے گا۔ امریکا ٹیرف کی وجہ سے اتحادیوں کے چین کا رخ کرنے سے پریشان نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کوئی بھی ہمارامقابلہ نہیں کرسکتا۔ مجھے لگتا ہے ہم چین کے ساتھ بہت اچھا معاہدہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر زیلنسکی کا مداح نہیں لیکن ہم یوکرین روس جنگ ختم کریں گے، امریکا اور یوکرین اگلے ہفتے معدنیات کے حوالے سے معاہدہ کریں گے۔
امریکی ”ٹیرف نمبر گیم“ کو نظر انداز کریں گے، چین کا دوٹوک اعلان
صدر ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی رپورٹ پر کہا کہ حملے کی جلدی نہیں، ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے۔
ٹرمپ کے خلاف 14 ہفتوں میں 14 مقدمے دائر
ادھر صدر ٹرمپ نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے اوول آفس میں ملاقات کی۔ دوںوں رہنماؤں نے تجارت، محصولات اور نیٹو کے دفاعی اخراجات پر تبادلہ خیال کیا۔