طالبان رجیم کی سرحدی خلاف ورزی پر پاکستان کا بھرپور جواب، افغانستان کو بھاری جانی و مالی نقصان

افغان طالبان نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا، دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں بتایا کہ افغان طالبان رجیم نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

Afghan Taliban regime unprovoked action along the Pakistan–Afghanistan border given an immediate, and effective response.

Afghan Taliban miscalculated and opened unprovoked fire on multiple locations across Pakistan Afghanistan border in KP which is being met with immediate, and…
— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) February 26, 2026

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کا فوری اور موثرجواب دیا گیا۔  

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے کے پی کے مختلف سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر فوری اور موثر جواب دیا جا رہا ہے۔

افغان طالبان نے اعلانیہ پاکستان پر حملہ کردیا ہے،پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے،افغان طالبان کا یونٹ 201 خالد بن ولید شدید نقصان اٹھارہا ہے،پاک فوج نے کئی افغان چوکیاں تباہ کردی ہیں pic.twitter.com/Id8VbgBPVO
— Ali Raza Shaaf (@AliRazaShaaf) February 26, 2026

وزارت اطلاعات افغان طالبان نے چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ میں سرحدی خلاف ورزی کی، پاکستان کے جواب پر افغانستان کو بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دی رہی ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر پر افغان طالبان  کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے  نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جبکہ ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بھرپور جواب دیا گیا۔

افغان طالبان کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سرحدی حدود کے مختلف مقامات پر اشتعال انگیز کارروائیاں کی گئیں، جن کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور منہ توڑ کارروائی کی۔ خیبر پختونخوا کے چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں دشمن کی پیش قدمی کو ناکام بناتے ہوئے اسے بھاری… pic.twitter.com/l2Dqzf8KbK
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 26, 2026

اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر  تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان جانب سے جارحیت پر فوری ٹینکوں کا استعمال کرتے ہوئے طالبان کی کئی پوسٹیں تباہ کردیں جبکہ متعدد ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

آرٹلری فائر سے ٹی ٹی اے کا سیکٹر ہیڈ کواٹر تباہ 

سیکیورٹی فورسز نے آرٹلری فائر سے افغان طالبان رجیم کا سیکٹر ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جیسا جواب مشرقی سرحد پر بھارت کو دیا تھا اب ویساہی بھرپورجواب مغربی سرحد پردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی ریاست ہے جو بچوں کوخودکش بمباربناکربھیجتی ہے، دہشت گردی کےعلاوہ ان کی کچھ اورکرنے کی جرات نہیں ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کوپاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ہماری کوشش رہی ہے کہ معاملات بات چیت کےذریعےحل کیےجائیں۔ 

 

Similar Posts