دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، وزیر اعظم

0 minutes, 0 seconds Read

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف تمام اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے وفاق تمام صوبوں کی استعدادبڑھانےکیلئےتعاون کرے گا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں ہمیں اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اسمگلنگ کے خلاف اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان کےقیام کے حوالےاقدامات پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے10شہروں میں سیف سٹی منصوبہ کام کر رہا ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر میں سیف سٹی منصوبے لگائےجارہے ہیں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ منظور ہو چکا جبکہ گوادر سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

Similar Posts