اگر آپ ایک بین الاقوامی مسافر ہیں اور امریکہ کا سفر کر رہے ہیں، یا امریکہ سے واپس آ رہے ہیں، تو آپ کے لیے ایک ”برنر فون“ رکھنا فائدے مند ہو سکتا ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق، امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے اہلکار مسافروں کے موبائل فونز اسکین کر رہے ہیں اور بعض اوقات لوگوں کو ان کے فون میں موجود رائے یا پیغامات کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔
غیر ملکیوں کو ”اماراتی لہجے“ میں عربی بولنے پر سزائیں، میڈیا پر نئی پالیسی کا نفاذ
ایک فرانسیسی سائنسدان کو صرف اس لیے امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ اس کے فون میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف پیغامات موجود تھے۔
برنر فون نہ صرف مسافروں کے لیے بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ معروف کامیڈین کونن او برائن نے حال ہی میں برنر فون کی تعریف کی اور کہا کہ یہ فون انہیں غیر ضروری پیغامات اور نوٹیفکیشنز سے دور رکھتا ہے۔
سوچیں اور بولیں۔۔۔! مصنوعی ذہانت نے خاموشی کو آواز دے دی
برنر فون ہوتا کیا ہے؟
برنر فون ایک سستا، پری پیڈ فون ہوتا ہے جو بغیر کسی کنٹریکٹ کے خریدا جا سکتا ہے۔ اس میں کال منٹس، میسجز اور ڈیٹا کی ایک محدود مقدار ہوتی ہے اور یہ اس طرح بنا ہوتا ہے کہ استعمال کے بعد اسے پھینکا جا سکے۔
یہ فون آپ کی شناخت سے منسلک نہیں ہوتا اس لیے اگر آپ پرائیویسی چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ اگرچہ ماضی میں اسے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، آج کل عام لوگ بھی اسے اپنی نجی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
برنر فون کیوں استعمال کریں؟
اگر آپ اسپیم کالز سے تنگ آ چکے ہیں یا کسی کنٹریکٹ میں بند نہیں ہونا چاہتے تو برنر فون ایک آسان حل ہے۔ آپ اسے ایک بار خرید کر استعمال کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو مزید منٹس ڈال کر طویل عرصے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ فون خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو سفر کرتے ہیں اور رومنگ چارجز سے بچنا چاہتے ہیں یا جنہیں ایک دوسرا نمبر صرف ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن یا بزنس کے لیے چاہیے۔
برنر فون اکثر عام فیچر فون ہوتے ہیں جیسے کہ فلپ فونز۔ یہ سستے اور سادہ ہوتے ہیں اس لیے انہیں آسانی سے چھوڑا جا سکتا ہے۔ ہر برنر فون ایک پری پیڈ فون ہوتا ہے لیکن ہر پری پیڈ فون برنر نہیں ہوتا۔
اگر آپ اپنا موجودہ فون استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ ایک برنر سم لے سکتے ہیں یہ وہ پری پیڈ سم ہوتی ہے جو بغیر کسی شناختی معلومات کے خریدی جا سکتی ہے۔
ان کی قیمت عموماً 10 سے 50 ڈالر کے درمیان ہوتی ہے۔