تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق تھانہ ڈیفنس پولیس دورانِ گشت فیز 7 ایکسٹینشن میں شوکت خانم ہسپتال کے قریب پہنچی تو مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دو زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت محمد سفر ولد فضل احمد اور عبدالرحمان ولد محمد انور کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے گرفتار ملزم کا نام مزمل علی ولد زاہد بتایا گیا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ 9 زندہ راؤنڈز، چار موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کو تھانے لے جایا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔