ضلع بنوں میں مشتبہ ڈرون سرگرمیوں کے پیش نظر کواڈ کاپٹر/ ڈرون کے استعمال اور رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بنوں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بغیر اجازت ڈرون رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 8 ڈرون برآمد کیے گئے۔
واضح کیا جاتا ہے کہ ڈرون رکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے لازم ہے کہ وہ ہوم ڈیپارٹمنٹ، متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او آفس سے باقاعدہ این او سی حاصل کریں۔
بغیر این او سی ڈرون رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈرون ضبط کیا جائے گا۔
بنوں پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قانون کی مکمل پاسداری کریں اور قیام امن و امان کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔