تفصیلات کے مطابق چار ملکی وزراء داخلہ اجلاس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزراء داخلہ شریک ہوئے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ دونوں کانفرنسز میں شریک ممالک نے پاکستانیوں کے لئے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجراء پر اتفاق کیا۔
رکن ممالک نے یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال میں 47 فیصد کمی لانے اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا کی شرط ختم کردیں گے۔ پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی صلاحیت اور استعداد کار میں بہتری کے لئے یورپی یونین میں جلد از جلد پلان پیش کیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کی کاشوں کو سراہا جبکہ ملاقات میں ملکی داخلی اور مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔