ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

0 minutes, 13 seconds Read
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ کرکٹ کو مزید مؤثر اور جامع بنانے کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اگلی سائیکل میں اہم تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق نیوزی لینڈ بیٹر راجر ٹوز کی قیادت میں آئی سی سی کا ایک ورکنگ گروپ جلد ہی بورڈ کے سربراہان کو نئی تجاویز پیش کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کو 12 ٹیموں تک وسعت دینے کی سفارش شامل ہے، جس میں زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ تینوں ممالک فل ممبرز ہونے کے باوجود 2019 میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کا حصہ نہیں تھے، اور انہیں بڑی ٹیموں کے خلاف مواقع کم ہی ملے ہیں۔

Cricket chiefs will consider allowing one-off Tests to be included in the next cycle of the World Test Championship as they look at expanding the Test league to 12 teams

Full story: https://t.co/UEfyH21mRF pic.twitter.com/kuzQg9wpKi
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 10, 2026

ورکنگ گروپ ایک اور اہم تجویز بھی دے رہا ہے جس کے تحت ایک ٹیسٹ میچ کو بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن پوائنٹس میں شامل کیا جا سکے گا۔

اس اقدام کا مقصد بڑی ٹیموں کے لیے چھوٹی ٹیموں کے خلاف میچز کی میزبانی کو مالی طور پر قابلِ عمل بنانا ہے، کیونکہ موجودہ نظام میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز ضروری ہوتے ہیں۔

حتمی فیصلہ اس بات پر ہوگا کہ آیا ایک ٹیسٹ میچ کو شامل کرنا مناسب ہے اور کیا نئی ٹیموں کے لیے دو سالہ سائیکل میں شرکت مالی طور پر ممکن ہوگی۔

Similar Posts