مری کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، بھڑکتی آگ نے ہوٹل کے کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق مری مال روڈ پر واقعے نجی ہوٹل کے اسٹور روم میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوٹل میں مقیم تمام سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ اسٹور روم میں لگی جس نے کمروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔