قصور ڈانس پارٹی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل قصور وار قرار

0 minutes, 0 seconds Read

قصور ڈانس پارٹی کیس سے متعلق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

لاہور کی عدالت میں پیش کردہ تحقیقات رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل قصور وار پائے گئے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ کسی پولیس افسر نے زیر حراست ملزمان کا انٹرویو کیا تو متعلقہ ایس پی ذمہ دار ہوگا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے سوشل میڈیا پالیسی بھی طلب کر لی۔

قصور مبینہ ڈانس پارٹی کا سرغنہ ڈی پی او قصور کا پرسنل سٹاف افسر نکلا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر پولیس کو اپنی مثبت امیجنگ کرنی ہے پھر بھی کسی کو گنجا کرنا اور خواتین کی ویڈیو بنانا درست نہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے سوشل میڈیا پالیسی بھی طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے قصور میں مبینہ ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے پر پولیس افسران پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او اور دو کانسٹیبل اس سارے معاملے میں قصوروار پائے گئے۔

اسلام آباد تھانہ شالیمار پر حملہ، دہشت گردی سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ در

جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دئیے کہ اگر پولیس کو اپنی مثبت امیجنگ کرنی ہے پھر بھی کسی کو گنجا کرنا اور خواتین کی ویڈیو بنانا درست نہیں، اگر کوئی شخص دو سال بعد عدالت سے بری ہو جائے تو اس کے میڈیا ٹرائل کا کیا بنے گا؟

متعلقہ ایس ایچ او کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قصور ڈانس پارٹی ڈی پی او کا پرسنل سٹاف افسر کروا رہا تھا۔ ہمارے پاس اس حوالے سے ایک کال بھی موجود ہے۔

پاکستانی لڑکی کے شوہر افغان نوجوان کو پاکستانی شہریت دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت، لارجر بینچ بنے گا

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے ایس ایچ او کے مؤقف کو درست قرار دیا اور بتایا کہ پی ایس او اور دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگر آئندہ کسی پولیس افسر نے زیر حراست ملزمان کا انٹرویو کیا تو متعلقہ ایس پی ذمہ دار ہوگا۔ عدالت نے پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔

Similar Posts