پاکستان کی دلکش اور خوبرواداکارہ ہانیہ عامر حال ہی میں گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ایک کنسرٹ میں شرکت کے باعث سرخیوں کا مرکز بنیں، جہاں انہیں اسٹیج پر بلایا گیا اور وہ لمحہ پاکستان اور بھارت دونوں میں وائرل ہوگیا۔
اس موقع پر دونوں فنکاروں کی کیمسٹری نے مداحوں کو حیران کر دیا، اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ دونوں کسی مشترکہ پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں۔
وانی کپور نےفواد خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
اب یہ افواہیں حقیقت میں بدلتی دکھائی دے رہی ہیں، کیونکہ حال ہی میں تجربہ کار پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی نے تصدیق کی ہے کہ ہانیہ عامر بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 کا حصہ ہیں۔
ناصر چنیوٹی خود بھی اس فلم میں کردار ادا کر رہے ہیں، اور سیٹ سے ایک تصویر منظر عام پر آنے کے بعد انہوں نے اس خبر پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔
فلم ”جاٹ“ تنازعہ کا شکار، سنی دیول اور دیگر اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج
ناصر چنیوٹی نے کہا کہ، جی ہاں، یہ سچ ہے کہ ہانیہ عامر سردار جی 3 میں کام کر رہی ہیں، اور یہ فلم جون 2025 میں ریلیز ہو رہی ہے۔ وہ کوئی سائیڈ رول نہیں بلکہ ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہماری انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اور انہوں نے پنجابی میں اداکاری کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی پنجابی سمجھنے اور بولنے کی صلاحیت لاجواب ہے۔
فلم سردار جی 3، جو بھارتی پنجابی سنیما کی مشہور فرنچائز کا تسلسل ہے، ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر کامیاب رہی ہے، اور اب پاکستانی فنکاروں کی شمولیت سے اس کی مقبولیت کو نیا رخ مل رہا ہے۔
فلم کے پروڈیوسرز نے اب تک مکمل کاسٹ اور کہانی کو خفیہ رکھا ہوا ہے، لیکن ناصر چنیوٹی کے بیان کے بعد فلم کے حوالے سے جوش و خروش اور بھی بڑھ گیا ہے۔
دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی آن اسکرین جوڑی پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے گی، جس کا مداحوں کو بےچینی سے انتظار ہے۔