نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے

0 minutes, 0 seconds Read

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے، افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور دیگر سیکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی، بنگلادیش کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سطح پر خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے، نائب وزیراعظم کا دورہ افغانستان انتہائی اہم پیش رفت ہے، ہم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سطح پر بات ہوئی، بنگلا دیش کے ساتھ کچھ دیرینہ معاملات بھی زیرغور آئے، چین ہمارا ایک دیرینہ دوست ہے، بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔

آرمی چیف کے بیان پر بھارت کی چیخیں نکل گئیں، وزارت خارجہ ردعمل پر مجبور

ہفتہ وار بریفنگ میں شفقت علی خان نے بتایا کہ بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستان پر الزامات عائد کئے، وہ پاکستان پر ہر موقع پر بیان بازی کرتے ہیں، سانحہ جعفر ایکسپریس کی تحقیقات جاری ہیں، دفتر خارجہ
دہشت گردی افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، امریکا نے آصف مرچنٹ سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔

Similar Posts