کندھ کوٹ میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق، اموات 7 ہوگئیں

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں گزشتہ روز معمولی تکرار پر 2 گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 افراد جان کی باز ہارگئے، جس کے بعد 24 گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ کے علاقے بڈانی میں آج دوسرے روز بھی 2 گروپوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جہاں فائرنگ سے مزید 2 افراد کو قتل کردیا گیا،جس کے بعد 24 گھنٹوں میں مرنے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

کندھ کوٹ کی یوسی بڈانی میں ایک روز قبل بنگوار اور بھٹہ 2 قبائل کے درمیان معمولی بات پر جگھڑے سے خون ریزی کا سلسلہ شروع ہوا، مسلح افراد نے آج دوسرے روز بھی بڈانی میں نجی کلینک پر دھاوا بول دیا، فائرنگ سے مزید 2 افراد عبدالرحمان ڈنگر اور منیر احمد ڈنگر جان سے ہاتھ دھو بیھٹے۔

اس وقت بڈانی کے علاقے میں خوف و حراس کا سماء قائم ہے، علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ مزید جانی نقصان کو روکا جا سکے، صورتحال پر قابو پانے کے لیے مقامی حکام اور جرگہ عمائدین بھی فریقین سے مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Similar Posts