بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں رنگ پھینکنے والے ایک چار سالہ بچے پر دادی نے گرم پانی انڈیل دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے رنگ پھینکنے پر ناراض ہو کر اپنے 4 سالہ پوتے پر گرم پانی ڈال دیا۔ یہ واقعہ ہولی کے تہوار کے دوران پیش آیا جس میں لوگ ایک دوسرے پر رنگ بھری پچکاری مارتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 4 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے اپنی دادی پر رنگ پھینک رہا تھا۔ دادی اس بات پر سخت ناراض ہوگئیں اور غصے میں آکر انہوں نے بچے پر گرم پانی پھینک دیا جس سے بچہ جھلس گیا۔
https://www.facebook.com/reel/784324374728256/
بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے جسم کے بعض حصوں پر جلنے کے زخم آئے۔ ڈاکٹروں نے علاج شروع کر دیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور حکام واقعہ کی مزید تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔