مختلف میڈیا اداروں، نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ رونالڈو کا 81 ملین ڈالر کا ذاتی طیارہ پیر کی شام ریاض سے میڈرڈ کے لیے روانہ ہو گیا تھا۔
یہ رپورٹس اس وقت سامنے آئیں جب ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی ڈرون حملے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی خبریں آئی تھیں۔
تاہم، پریس ایسوسی ایشن سمیت چند عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رونالڈو ابھی سعودی عرب میں ہی موجود ہیں۔
اگرچہ ان کے طیارے کی یورپ روانگی کی تصدیق ہوئی ہے، مگر یہ واضح نہیں ہے کہ رونالڈو یا ان کا خاندان اس میں سوار تھا۔
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے خطے میں کئی میچز معطل کردیے ہیں، جن میں النصر کا اے ایف سی کوارٹر فائنل بھی شامل تھا جو دبئی میں ہونا تھا۔
فی الحال سعودی پرو لیگ کے میچز جمعرات سے ہفتے تک شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور النصر کا نیوم کے خلاف میچ ہفتے کو ریاض میں ہونے کی توقع ہے۔