کراچی کےعلاقے پاک کالونی جہان آباد میں گینگ وار ارشد پیو گروپ کے اڈے پرپولیس کا چھاپا، 9 ملزمان گرفتارکر لیے گئے، اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی نے بتایا کہ اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا پاک کالونی جہان آباد کے علاقے میں منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گینگ وار ارشد پپو گروپ کے 9 کارندے گرفتارکرلیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 50 کلو منشیات ، 4 غیر قانونی پستول، 20 موٹر سائیکلیں، 20 عدد موبائل فونز اور ایک لاکھ زرفروختگی رقم برآمد ہوئی ہیں۔
کراچی میں پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن ، 7ملزمان گرفتار،6زیرحراست
ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق گینگ وار ارشد پپو گروپ سے ہے اور ملزمان شہر بھر میں منشیات کی سپلائی سمیت جہان آباد و ملحقہ علاقوں میں فروخت بھی کرتے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نشے کے عادی افراد کو چوری شدہ موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کے بدلے نشہ فراہم کرتے ہیں۔
انہون نے مزید کہا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد رکشہ منشیات سپلائی کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔