کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے دوخواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، دوسری جانب ڈی آئی خان میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار جاوید عالم اور ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔

کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے دوخواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے وارشنگ میں پیش آیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ڈی آئی خان میں فائرنگ

دوسری جانب ڈی آئی خان میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار جاوید عالم اور ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایس ایچ او قاسم خان محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار گاڑی میں عدالت پیشی کے لیے جا رہے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ ملزمان فرارہو گئے۔

Similar Posts