لاہورمیں تیزاب گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے، مغلپورہ میں دو شہریوں پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا جس سے حمزہ اورتجمل زخمی ہو گئے، حمزہ کا نکاح تھا۔ پولیس کےمطابق تیزاب گردی گھریلو ناچاکی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ مصری شاہ کی حدود میں تیزاب گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دو شہریوں پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب گردی کے واقعے میں حمزہ اور تجمل زخمی ہوگئے، متاثرہ شہری نے بتایا کہ زخمی شہری حمزہ کا آج شام نکاح تھا۔
دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروس اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں۔
پولیس کے مطابق تیزاب گردی گھریلو ناچاکی کا شاخسانہ لگتا ہے۔