پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read
پیٹرول کے بحران کے پیش نظر جامعہ کراچی نے صبح کی فزیکل کلاسز ختم کر کے تدریس آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

رجسٹرار کے مطابق پیر 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک صبح کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔ طلبہ کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ رمضان کے تیسرے عشرے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ مسائل کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس دوران جامعہ کراچی کی تمام مارننگ کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق رمضان کے تیسرے عشرے میں طلبہ کو سہولت دینے کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایوننگ کلاسز پہلے ہی آن لائن ہیں۔

Similar Posts