کراچی میں نیگلیریا فولیری سے 36 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔
ملک میں رواں سال نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، دماغ خور جرثومہ ایک اور زندگی نگل گیا گلشن اقبال کی رہائشی 36 سالہ خاتون جابحق ہو گئیں۔
19 فروری کو مریضہ کو علامات کی بنا پر اسپتال میں داخل کروایا گیا، 24 فروری کو مریض میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی۔
مریضہ گھر کا پانی استعمال کرتی تھیں، گھر کے پانی سے ہی وضو کرتی تھیں، نیگلیرا صاف پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے سے نشونما پاتا ہے۔
نیگلیریا سے بچاؤ کا واحد حل پانی کے ٹینکس میں کلورین کی مطلوبہ مقدارشامل کرنا ہے۔ نیگلیریا ایک لاعلاج مرض ہے۔
نیگلیریا جرثومہ بزریعہ ناک اور منہ انسانی دماغ میں داخل ہوتا ہے۔