نشا سلطان، گلگت بلتستان کی باصلاحیت نیٹ بال کھلاڑی، نے اپنی محنت اور لگن سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کی بدولت، وہ قومی نیٹ بال ٹیم کی کپتان کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں اور گولڈ میڈل بھی حاصل کر چکی ہیں۔
خواتین کے حقوق کا عالمی دن: اسلام کیا کہتا ہے؟
آج رمضان اسپیشل سحری ٹرانسمیشن میں انہوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں بتایا کہ کس طرح وہ اس فیلڈ میں آئیں، کس طرح ان کے گھر والوں نے انہیں سپورٹ کیا کیونکہ گلگت بلتستان کے لیے یہ چینج قبول کرنا زرا مشکل ہوتا ہے کہ لڑکی اسپوررٹس میں اور وہ بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں، اور پھرآپ پرائد آف پرفارمنس حاصل کرچکی ہیں۔
میزبان شہریار عاصم نے نشا سلطان سے ان کی ترکی کی معروف اداکارہ ’اوزگے تورر‘ سے مشابہت کے بارے میں استفسار کیا۔ اوزگے تورر نے ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریز ’کورولوش عثمان‘ اور دوسرے ترکی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ میں بالا خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جس سے انہیں بین الاقوامی شہرت ملی۔ نشا سلطان اور اوزگے تورر کی شکل میں مشابہت کی وجہ سے، سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے تبصرے دیکھنے کو ملتے ہیں۔
خواتین کی معاشی خودمختاری بڑھانے کے پانچ مؤثر طریقے
نشا سلطان کی یہ مشابہت اور ان کی کھیل میں نمایاں کارکردگی نے انہیں مزید مقبولیت دلائی ہے، اور وہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثال بن چکی ہیں۔