حزب اللہ کا اسرائیل میں فوجی ہیڈکوارٹر پر بڑا میزائل حملہ؛ 16 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read
حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کے فوجی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنھیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

تاہم اسرائیل نے یہ واضح نہیں کیا کہ حزب اللہ نے یہ حملے کس جگہ کیے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کہاں سے ہے۔

ادھر حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا جو رملہ میں واقع ہے اور جسے ریحعام بیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

حزب اللہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حملے میں ایک سیٹلائٹ مواصلاتی اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا جو ہائیلا میں بیت شیمش میں واقع ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے بھی اسرائیل کے وسطی علاقے کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ یہ کلسٹر میزائل حملہ تھا۔

 

 

Similar Posts