ڈومیسٹک کرکٹ میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے، سابق کپتان یونس خان

0 minutes, 0 seconds Read
سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان اور راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے لب کشائی  کرتے ہوئے مستقبل میں اچھے نتائج کی امیدیں لگا لیں، سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں لا تعداد باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،ان کرکٹرز کو مواقع  دینے کی ضرورت ہے۔

 نیو ملیر فالکن رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 4 کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2009 کے فاتح کپتان یونس خان نے کہا کی پوری اننگ میں وکٹ پررکنا بھی ہوتا ہے ، عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2026  میں سب سے زیادہ  رنز جوڑنے والے صاحبزادہ فرحان اس کی بہترین مثال ہیں۔

 عالمی  کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ کی خبر پر یونس خان نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے تو کرکٹرز کو اس حوالے سے آواز بلند کرنا ہوگی، جیسا عالمی کپ 200میں  کٹوتی کی اطلاعات پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آواز اٹھائی تھی۔

 ایک اور سابق قومی کپتان راشد لطیف نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ قومی سلیکٹرز میں تجربے کی کمی ہے، عالمی کپ  میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے، اب  بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں  پرفارمنس کو دیکھنا ہوگا۔

راشد لطیف نے کہا کہ  کمزور بورڈ ہی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ میں ہر چیز واضح  ہے، دراصل میڈیا کو ٹرک کی بتی پیچھے لگا دیا گیا ہے جبکہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔

Similar Posts