دریائےسندھ سے 6 کینالز نکالنے کیخلاف وکلا نے خیرپورببرلوبائی پاس پر دھرنا دے رکھا ہے جس کے باعث سندھ پنجاب ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے چھ کینالزنکالنےکے خلاف خیرپورببرلوبائی پاس پروکلا کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، گاڑیوں کے لمبی قطاریں لگنےسے مسافررل گئے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک منصوبہ واپس نہیں لیا جائےگا احتجاج جاری رہےگا۔ احتجاجی مظاہرین نے پنڈال میں کینالزنا منصور کےنعرے لگائے۔
دھرنےکےباعث سندھ پنجاب کوملانے والا نیشنل ہائی وے بند ہونے سے مسافررل گئے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ وفاق منصوبہ واپس لینےنوٹیفکیشن جاری کرے ہم دھرنا ختم کردیںگے۔
دوسری جانب کندھ کوٹ، گھوٹکی، اوباڑواورگمبٹ سمیت دیگر شہرشہروں میں متنازع منصوبے کے خلاف احجتاج ریلیاں نکالی گئیں جس میں سڑکوں پر ٹریفک معطل ہونے سےشہریوں اور مسافروں کوشدید مشکلات کا سامناط کرناپڑا ہے۔