راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا، ملزمان کوسول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔

ملزمان کو سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ جبکہ پی ٹی آئی کارکن شمیم آفتاب اوران کے ڈرائیورکو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ، عادل اورنعمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ شمیم آفتاب اوران کے ڈرائیورمحمد زاہد کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔

وکلاء صفائی نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت دائر کر دی۔ عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرلی۔

عالیہ حمزہ کے وکیل فیصل ملک اور علی عمران شہزاد نے ابتدائی دلائل دیے، وکلا صفائی نے کہا کہ الزام ایک طرح کا ہے تو تین ملزمان کو جوڈیشل اور دو کی ضمانت کیسے ہوسکتی ہے۔

وکلا صفائی نے کہا کہ عدالت پانچوں ملزمان کو ایک طرح ٹریٹ کرے، عدالتی عملے نے پہلے دو ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا کہا۔ اب عدالتی عملے نے کہا پانچوں ملزمان کو جوڈیشل کر کے دو کی ضمانت ہو چکی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سول جج ڈاکٹرممتاز ہنجرا نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو گذشتہ رات راولپنڈی میں وومن کنونشن سے گرفتار کیا تھا، عالیہ حمزہ کے ہمراہ شمیم آفتاب کو بھی گرفتار کیا گیا۔

Similar Posts