اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں درجنوں افراد زخمی، متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلا کی ہدایت

0 minutes, 0 seconds Read
اسرائیل پر میزائل حملوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے جمعے کی علی الصبح شمالی حصے میں واقع ایک گاؤں پر میزائل گرنے سے درجنوں افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مقامی ایمبولینس سروس نے کہا کہ طبی عملے نے 58 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ہے اور انھیں ناصرہ کے قریب واقع مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک خاتون جنھیں میزائل کا ایک نوکدار ٹکڑا لگا، وہ قدرے زخمی ہیں جبکہ باقی 57 افراد کو شیشے کے ٹکڑوں سے معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہوم فرنٹ کمانڈ کے اہلکاروں کو جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے۔ فوج کے بیان میں کہا گیا کہ ’فورسز ہنگامی اور ریسکیو اداروں کے تعاون سے موقع پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں تاکہ علاقے کو کلیئر کیا جا سکے۔

اسرائیلی فوج نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Similar Posts