مشرق وسطیٰ جنگ؛ حماس نے ایران سے درد مندانہ اپیل کردی

0 minutes, 0 seconds Read
حماس نے کہا ہے کہ ایران کو بین الاقوامی قوانین کے تحت جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے ایران سے یہ اپیل بھی ہے کہ وہ ہمسائیہ مسلم ممالک پر حملے نہ کرے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی نہ ہو۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں اور ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے دیں جس سے پورا مشرق وسطیٰ ایک بڑے تنازع کی طرف بڑھ جائے۔

حماس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو باہمی بھائی چارے اور تعاون کے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ خطے میں استحکام قائم رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملہ کیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت آرمی چیف، وزیر دفاع، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی شہید ہوگئے تھے۔

جس کے جواب میں ایران نے سعودی عرب، قطر، بحرین اور متحدہ عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں واقع امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے اور آبنائے ہرمز کو بند کردیا ہے جس کے باعث دنیا کو تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔

 

Similar Posts