میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ ٹیم کی کارکردگی توقع کے مطابق نہ رہ سکی، خاص طور پر بیٹنگ لائن بہت کمزور دکھائی دی جس کی وجہ سے سیریز جیتنے میں ناکامی ہوئی۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم نے کھیل کے اہم لمحات میں صورتحال کو قابو میں نہ رکھا اور کئی مواقع ضائع ہوئے جس کی وجہ سے سیریز بنگلا دیش کے ہاتھوں گنوا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم ابھی ترقی کے مراحل میں ہے اور آئندہ مقابلوں کے لیے تجربہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے 291 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز تک محدود رہی اور یوں میزبان ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بنگلا دیش نے اچھی کرکٹ کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے، ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی تھے پھر بھی اچھی فائٹ کی۔