فیفا ورلڈکپ: ایران کے میچز میکسیکو منتقل کرنے پر غور

0 minutes, 2 seconds Read
ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے ممکنہ ورلڈکپ شیڈول کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صد مہدی تاج نے کہا ہے کہ ایران فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ ایرانی ٹیم کے تمام میچز میکسیکو منتقل کیے جا سکیں۔

ایران نے مسلسل چوتھی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

تاہم ایران کے دو میچز امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیئٹل میں شیڈول ہیں جن پر اب غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

یہ معاملہ اس وقت مزید حساس ہو گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز بیان دیا کہ ایرانی ٹیم کی شرکت ان کی جان کی سلامتی کے لیے مناسب نہیں ہوگی۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے مہدی تاج نے کہا کہ جب امریکا خود سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتا تو ایران وہاں سفر نہیں کرے گا۔

🔹مهدی تاج رئیس فدراسیون فوتبال ایران:
وقتی ترامپ صراحتأ اعلام کرده است که نمی‌تواند امنیت تیم ملی ایران را تأمین کند، قطعا به آمریکا سفر نمی‌کنیم/در حال مذاکره با فیفا هستیم تا مسابقات ایران در جام جهانی، در کشور مکزیک برگزار شود
— Embajada de Irán en México (@IraninMexico) March 16, 2026

دوسری جانب ایرانی وزیر کھیل نے بھی عندیہ دیا ہے کہ حالیہ کشیدگی اور امریکی حملوں کے بعد ٹیم کی شرکت مشکل ہو سکتی ہے۔

یہ صورتحال عالمی کھیلوں میں سیاست کے بڑھتے اثرات کو واضح کر رہی ہے۔

Similar Posts