مراعات پر پابندی؛ حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز اور دیگر ادائیگیاں روک دیں

0 minutes, 0 seconds Read
حکومت نے مراعات پر پابندی کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سمیت دیگر تمام ادائیگیاں روک دیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت  کی خصوصی ہدایت پر اے جی پی آر نے سرکاری ملازمین کو الاؤنسز سمیت ہر قسم کی ادائیگیاں تاحکم ثانی روک دی ہیں۔  

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اے جی پی آر کی طرف سے اس وقت صرف تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل ہی جاری رکھا گیا ہے۔

ذرئع کا مزید کہنا ہے کہ یہ سخت اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

حکومت مالیاتی اہداف کے مقررہ بینچ مارک کو ہر صورت پورا کرنا چاہتی ہے جس کے باعث دیگر تمام ادائیگیاں تاحال معطل رکھی گئی ہیں۔

Similar Posts