علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ، ایران نے اسرائیل پرکلسٹر اور خیبر ون بموں کی بارش کردی

0 minutes, 0 seconds Read

ایرانی فورسز نے قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد وسطی اسرائیل پر کلسٹر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعدد گاڑیاں تباہ جبکہ تل ابیب میں دو سو افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب بیان کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر خرمشہر 4، قدر، عماد اور خیبرشکن میزائل داغے اور 100 سے زائد فوجی اور سکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ 200 افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یروشلم، رامات گن اور بنی براک سمیت مرکزی اسرائیل کے مختلف مقامات پر بھی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس حملے میں ایک 70 سالہ مرد اور خاتون ہلاک ہوگئے جو کسی محفوظ پناہ گاہ میں موجود نہیں تھے، شارون کے علاقے میں کم از کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل میں مختلف علاقوں، خصوصاً تل ابیب اور وسطی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں بعض مقامات پر آگ لگنے کی بھی خبریں ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایران میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور 18 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر ایران نے ایک شخص کو غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق اس کے دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے 13 بیلسٹک میزائلوں اور 27 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ دبئی سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

عراق میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ قطر کی وزارت دفاع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

اسی طرح کویت کی نیشنل گارڈ نے ایک ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ سعودی عرب نے بھی ایک ڈرون تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عیدالفطر کی نماز کھلے میدانوں میں ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ نماز عید صرف مساجد میں ادا کی جائے گی۔

Similar Posts