شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے سپارکو کا بیان سامنے آگیا

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جب کہ سپارکو کئی نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

عید کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کے جائزے کے بعد عیدالفطر کےچاند نظر آنے یا نہ آنےکا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں عید جمعہ کو منائی جائے گی تاہم افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

سپارکو نے کہا ہے کہ چاند کے نظر آنے کے امکانات کم ہے  جب کہ  ملک بھر میں ماہ شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اہم اجلاس بھی آج ہوں گے۔

لاہور میں صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف بلڈنگ میں منعقد ہوگا، جس میں مذہبی امور کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات اور اوقاف کے افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ہوگا جبکہ سپارکو کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

اس حوالے سے سپارکو کی ایک اور پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس سپارکو غلام مصطفیٰ لغاری نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نیا چاند جمعرات 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکی ہے۔

سپارکو ڈویژنل ہیڈ نے بتایا کہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان اجلاسوں کے بعد ہی عیدالفطر کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔

Similar Posts