کیا چرس سے کینسر کا علاج واقعی ممکن ہے؟ حقیقت جانئے

0 minutes, 2 seconds Read

چرس کینسرمیں مفید یا محض دعویٰ سائنس کیا کہتی ہے؟ ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے چرس کے ذریعے کینسر کے علاج کے امکانات کو نئی جہت دی ہے۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے Frontiers in Oncology میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چرس نہ صرف کینسر کے مریضوں کی علامات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے بلکہ خود بیماری سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

تحقیق کی قیادت ریان کیسل، ریسرچ ڈائریکٹر Whole Health Oncology Institute نے کی، جن کا کہنا ہے کہ اس تجزیے کا مقصد اس متنازع موضوع پر سائنسی اتفاق رائے پیدا کرنا تھا۔

کیسل کے مطابق، ’ہمارا ہدف یہ تھا کہ چرس کے موضوع پر سچائی تلاش کی جائے، کیونکہ اب تک یہ میدان ایسے مطالعات پر مبنی رہا ہے جو اپنے مقصد کے مطابق چُنے گئے تھے۔‘

یہ تحقیق ’کینسر پلے بک‘ کے تعاون سے کی گئی، جس میں 10ہزار سے زائد سائنسی مطالعات کا تجزیہ شامل ہے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا ڈیٹا سیٹ سمجھا جا رہا ہے جس میں جانوروں پر تجربات، سیل ریسرچ، اور انسانی مشاہداتی مطالعات شامل کیے گئے۔

شارک بھی چرس کا نشہ کرنے لگی، نئی تحقیق میں بڑا انکشاف

مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چرس کینسر کی مخصوص علامات جیسے بھوک کی کمی، سوزش، متلی اور درد میں واضح بہتری لاتی ہے۔ سب سے حیران کن انکشاف یہ ہے کہ چرس میں ایسے اجزاء موجود ہیں جو کینسر سیلز کی نشوونما کو روکنے اور انہیں ختم کرنے (Apoptosis) کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اگرچہ کئی ماہرین اس بات پر تاحال مشکوک ہیں، مگر کیسل اور ان کی ٹیم کو امید ہے کہ ان کی تحقیق امریکی حکام، خصوصاً ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (DEA)، کو چرس کی موجودہ قانونی درجہ بندی پر نظرثانی پر مجبور کرے گی، تاکہ اس کے طبی فوائد پر مزید تحقیق کی جا سکے۔

کینسر کا خوراک سے علاج، سدھو اور اہلیہ کو اربوں روپے کا لیگل نوٹس

ادھر معروف ماہر آنکولوجی ڈاکٹر ڈونلڈ ایبرامز (یونیورسٹی آف کیلیفورنیا) نے اس تحقیق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چرس کے ذریعے کینسر کے مکمل علاج کا دعویٰ قابلِ اعتبار نہیں۔ ان کے مطابق، چرس کینسر کے مریضوں کی علامات کو کم ضرور کرتی ہے، لیکن وہ اس کو ’علاج‘ کے طور پر تسلیم نہیں کرتے۔

Similar Posts