اسلام آباد ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل، جدید الیکٹرک گاڑیاں بھی شامل کرنے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read
وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نئی یونیفارم کو کالے اور گرے رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا عمل دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ٹریفک پولیس کے دفاتر میں تعینات عملے کی وردی تبدیل کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں فیلڈ اسٹاف کو نئی یونیفارم فراہم کی جائے گی۔

مزید برآں ٹریفک پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے نئی الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق درجن بھر الیکٹرک ایس یو ویز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو ٹریفک مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دیں گی۔

اطلاعات کے مطابق چینی کمپنی کی تیار کردہ یہ الیکٹرک گاڑیاں عید کے موقع پر اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر تعینات کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Similar Posts