رپورٹ کے مطابق پی پی پی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اور کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے، یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اس دکھ کی گھڑی میں سینیٹر شیری رحمان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ ماروی ملک کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین، اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، غم کی اس گھڑی میں پارٹی کارکنان شیری رحمان اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔