نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے بتایا کہ وہ ان دنوں ہانیہ عامر کو باکسنگ کی باقاعدہ تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر بہترین فائٹر ہیں، جو جلد فائٹ بھی لڑیں گی۔
بھارتی حریفوں کو شکست دے کر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے والے عثمان وزیر نے اس موقع پر حکومتی وعدوں کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے پر بھی شکوہ کیا، دورانِ انٹرویو سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی رابطہ کیا گیا، جنہوں نے عثمان وزیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے عثمان وزیر کی مدد کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ایسے باصلاحیت اور مضبوط کھلاڑیوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ عثمان وزیر پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔