ایک افسوسناک ٹریفک حادثے نے 5 قیمتی جانیں نگل لیں، جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی بس سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لکھن پور اسٹاپ، پسرور روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک کار جو سیالکوٹ سے پسرور جا رہی تھی اچانک تیز رفتاری کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گئی اور ایک میرج ہال کے سامنے کھڑی بس سے زور دار ٹکر ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تین ایمبولینسز اور دیگر گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیموں نے گاڑی میں پھنسے افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔