ٹیکساس میں زوردار دھماکہ، آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، خوفناک مناظر سامنے آگئے

0 minutes, 2 seconds Read
امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ پورٹ آرتھر کے علاقے میں واقع ویلیرو آئل ریفائنری میں پیش آیا۔

عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کے بڑے شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہو رہے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ایک صنعتی ہیٹر کا دھماکہ ہو سکتا ہے۔ تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

https://www.aljazeera.com/video/newsfeed/2026/3/24/texas-oil-refinery-in-flames-after-explosion

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب عالمی سطح پر توانائی کی تنصیبات پہلے ہی حساس صورتحال کا شکار ہیں، جس کے باعث اس قسم کے حادثات پر عالمی توجہ مرکوز ہو رہی ہے۔

Similar Posts