پی ایس ایل: ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ فاسٹ بولر پاکستان پہنچ گئے

0 minutes, 0 seconds Read
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ فاسٹ بولر پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں ایڈیشن میں جہاں دنیا کے کئی نامور کھلاڑی جلوہ گر ہوں گے وہیں بہت سے سابق لیجنڈ کھلاڑی بھی بطور کوچ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

80 اور 90 کی دہائی میں بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت بنے رہنے والے ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش راولپنڈیز کے بولنگ کوچ ہوں گے۔

کورٹنی والش کی پاکستان آمد پر ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور راشد لطیف نے ان کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Similar Posts