سندھ پولیس گیمز کا انعقاد 14برس بعد نومبر میں ہوگا

سندھ پولیس گیمز کا 14 سال بعد انعقاد شایان شان طریقہ سے کیا جائیگا۔ 19 تا 22 نومبر سندھ پولیس گیمز میں ایک ہزار کے لگ بھگ پولیس اہلکار 18 کھیلوں میں شریک ہوں گے۔ پاکستان پولیس گیمز کا بھی میزبان کراچی ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس کمیٹی و ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے آج اپنے آفس گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں میڈیا بریفنگ میں کیا۔

اس موقع پر اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری ایس پی سعید آرائیں بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی خصوصی ہدایت پر ہونے والے سندھ پولیس گیمز کی افتتاحی تقریب پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ہوگی جس میں اسپورٹس لیجنڈز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ رزاق آباد ٹرینگ سینٹر، این سی سی اور دیگر مقاماتِ پر ہونے والے مقابلوں میں محکمہ پولیس کے تمام یونٹ اور ڈپارٹمنٹ کے جوان کھیلوں میں شریک ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ  اب پولیس گیمز کا ہر سال انعقاد ہوگا۔ محکمہ پولیس میں مستقل بنیاد پر مختلف کھیلوں کی ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

Similar Posts