انگلش پریمیئر لیگ چیمپئنز لیورپول کے اسٹار محمد صلاح نے سیزن کے اختتام پر انگلش کلب چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیورپول نے 435 میچز میں 255 گول اسکور کرنے والے 33 سالہ مصری فارورڈ کامعاہدہ ختم ہونے سے ایک سال قبل ٹیم کو چھوڑ دنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
واضح رہے کہ 9 ویں برس کے بعد محمد صلاح کی کارکردگی اس حد تک کم ہو گئی ہے کہ انہیں پچھلے سال کے آخر میں کئی میچز میں ڈراپ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اپنے دور کے معروف ونگر نے شکوہ کیا تھا کہ لیور پول نے مجھے کچلنے کے لیے بس کے نیچے پھینک دیا ہے۔