’صارفین کی حفاظت پر منافع  کوفوقیت دی‘، میٹا کیخلاف تاریخی فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read
امریکی ریاست نیو میکسیکو کی جیوری نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے خلاف تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے پلیٹ فارم کو قصداً بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کا مرتکب قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تقریباً سات ہفتوں تک چلنے والے مقدمے کے فیصلے میں میٹا کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہونے والے بچوں کے جنسی استحصال پر پردہ ڈالنے کا مجرم بھی قرار دیا۔

جیوررز نے ریاستی پراسیکیوٹرز کے مؤقف کی حمایت کی جن کے مطابق میٹا نے اپنے صارفین کی حفاظت پر منافع کمانے کو فوقیت دی۔

جیوری نے میٹا (فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی) کو ریاست کے انفیئر پریکٹسز ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔

یہ فیصلہ ٹیکنالوجی کمپنی پر عائد الزامات کے حوالے سے چلنے والے ٹرائل میں سنایا گیا ہے جس کے مطابق کمپنی نے اپنے پلیٹ فارم پر بچوں کے جنسی استحصال کے خطرات سے اور بچوں کی ذہنی کیفیت کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق معلومات کو قصداً چھُپایا۔

ٹرائل میں جیورر نے کمپنی کو ہزاروں خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار پایا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانہ بنتا ہے۔

Similar Posts