امریکا ایران جنگ بندی مذاکرات؛ مصر نے بھی میزبانی کی پیشکش کردی

0 minutes, 0 seconds Read
مصر نے بھی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان ملاقات قاہرہ میں ہوسکتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سفارتی پیشکش کرتے ہوئے مصر نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہر اس ملاقات کی میزبانی کی پیشکش کرتے ہیں جو خطے میں تناؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ مصر کا مقصد صرف اور صرف کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال کا حل صرف سفارتکاری اور بات چیت میں ہے۔ امریکی صدر کی ایران سے مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ایران کے ردعمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی کوششیں جاری رکھنا ہوں گی کیونکہ یہ سب مذاکرات اور ڈپلومیسی کا معاملہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے مذاکرات میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کو ایرانی حکومت کے حوالے کیا تھا اور میزبانی کی پیشکش بھی کر رکھی ہے۔

علاوہ ازیں ترکیہ بھی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے میزبانی کی پیشکش کرچکا ہے۔ 

دوسری جانب ایران نے امریکی تجویز کے جواب میں اپنی 5 کڑی شرائط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جنگ کا خاتمہ ہماری شرائط پر ہوگا۔

 

Similar Posts