26 اپریل کو ہڑتال اور 27 کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، حافظ نعیم الرحمان

0 minutes, 0 seconds Read

غزہ مارچ کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، بڑی تعداد میں کارکن فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے موجود ہیں۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مارچ میں موجود شرکا سے خطاب میں کہا کہ حکمرانوں غیر مسلموں سے غیرت حاصل کرو، غیر مسلم نوجوان اپنے مستقبل کی فکر کئے بغیر فلسطین کے حق میں آوازاٹھا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نیتن یاہو پردباو ڈالنے کے لیے امریکہ پردباؤ ڈالنا ہوگا، 26 اپریل کو ملک بھر سمیت آزاد کشمیر میں ہڑتال ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ علماء کرام نے مسلمانوں پر جہاد فرض کردیا ہے، ہم بائیکاٹ کریں گے، سوشل میڈیا پر جہاد کریں گے، حکمران جہاد کرنے نہیں دیتے۔

اسلام آباد میں ریڈزون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا، جماعت اسلامی کے مارچ کا مقام تبدیل، بارش شروع

شرکا سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچ حقوق مانگ رہے اور پشتوں امن مانگ رہے، سندھ کے لوگ کینال کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہوگی، مسلم حکمران غیر مسلموں سے غیرت کھائیں، غزہ کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، حکمرانوں سے کہتا ہوں اٹھو اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرو، اختلافات کے باوجود کشمیر اور فلسطین کے لیے ایک ہوجاؤ۔

سراج الحق کا غزہ مارچ سے خطاب

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا غزہ مارچ سے خطاب میں کہا کہ یہ غزہ طوفان مارچ ہے، نیتن یاہو کہتے ہیں ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو موت سے پیار کرتی ہے، موت سے پیار کرنے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ غزہ طوفان مارچ ہے، فلسطین میں 48 گھنٹوں میں 50لاشیں دفن ہوتی ہیں، غزہ کی کامیابی کشمیر کی آزادی کی کامیابی اورچابی ہے، غزہ کی کامیابی دنیا بھرکے مظلوموں کی کامیابی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ غزہ جنگ نے دنیا کو تقسیم کیا، آج کا مارچ طوفان الاقصی کا تسلسل ہے، کیلی فورنیا کے پارلیمان پر وہاں کے نمائندوں نے فلسطین کا جھنڈا لگایا۔

خطاب میں سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ جولائی تک ہم فلسطین کوآزاد ریاست دیکھ رہے ہیں، میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اپ کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟ وزیر اعظم آپ امریکہ کیساتھ کھڑے ہیں یا فلسطین کیساتھ ، وزیراعظم یا غزہ کے عوام کیساتھ کھڑے رہیں یا استعفیٰ دیں۔

سراج الحق نے غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں اب اس وزیراعظم کی ضرورت نہیں، علماء کرام نے فتوی دیا ہے کہ جہاد کیلئے جائے، جو علماء کرام کی بات نہ مانیں اس کو پاکستان کے وزیراعظم نہیں ہونا چاہئے۔

Similar Posts