چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں آگ لگنے سے 14ایکڑ فصل گندم جل کر خاکستر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے گاؤں 113 بارہ ایل میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 14 ایکڑ پر کھڑی گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔
آگ لگنے سے مقامی کسان امجد ڈوگر کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
آگ کے شعلوں کو دیکھ کر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش، زرائع کے مطابق ریسکیو 1122 نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
فصل میں آگ لگنے کی تاحال وجہ معلوم نا ہو سکی۔