مشرق وسطیٰ کشیدگی: فضائی آپریشن میں بہتری آنا شروع

0 minutes, 0 seconds Read
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث درہم برہم ہونے والے فضائی آپریشن میں بہتری آنے لگی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ایئر ویز نے اپنا فضائی آپریشن بڑھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، قطر ایئرویز نے آئندہ پندرہ روز کے دوران پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لیے درجنوں پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ سے آنے والی پروازوں میں مسافروں کا رش دیکھا جا رہا ہے جبکہ وہاں جانے والی پروازیں کم مسافروں کے ساتھ آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث گزشتہ 28 روز کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس سے 2400 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ادھر امارات، قطر، کویت سمیت دیگر ایئرلائنز نے بھی محدود آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

آج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، بحرین، نجف، القصیم، شارجہ، دوحہ، کویت، ریاض اور دمام آنے اور جانے والی 11 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دیگر شہروں میں بھی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کراچی سے 15، اسلام آباد ایئرپورٹ سے 13، پشاور سے 8 اور ملتان ایئرپورٹ سے 3 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
 

Similar Posts