ایشین کپ کوالیفائنگ: پاکستان اور میانمار کا میچ شائقین کے بغیر کروانے کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان اور میانمار کے درمیان ایشین کپ کوالیفائنگ کا میچ شائقین کے بغیر کروانے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے چیف سیکیورٹی آفیسر شہزاد جدون کا کہنا ہے کہ شائقینِ فٹبال کو ٹکٹیں ری فنڈ کردی جائیں گی۔

شہزاد جدون نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر میچ کا فیصلہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ہے۔ فٹبال ہی نہیں دیگر کھیلوں کے میچز بھی بغیر تماشائی کے ہو رہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں 31 مارچ کو مدمقابل آئیں گی جس کے لیے میانمار کا فٹبال اسکواڈ دو مراحل میں پاکستان پہنچےگا۔

پہلے مرحلے میں 14 کھلاڑی آج رات پاکستان پہنچیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 22 کھلاڑی پر مبنی اسکواڈ کل پہنچےگا۔

28، 29 اور 30 مارچ کو میانمار فٹبال ٹیم اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کرےگی۔

Similar Posts