ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 83 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 471 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، ایندھن کی قیمت میں یکے بعد دیگرے اضافے اور قلت کے سبب ایئرلائنز کے لیےفضائی آپریشن چلانا دشوار ہوگیا۔
صورتحال کے نتیجے میں ڈومیسٹیک اور انٹرنیشنل فضائی کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی، مارچ کے دوران اب تک چوتھی بار طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تربیتی طیاروں کے ایندھن ایوی ایشن گیسولین میں بھی ابتر صورتحال کی وجہ سےاضافہ ہوچکاہے۔